Swat

ملم جبہ، برف میں کبڈی مقابلوں کا میدان سج گیا

(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات کی برف پوش وادی ملم جبہ میں برف میں کبڈی مقابلوں کا میدان سج گیا۔ مقابلوں میں وادیِ کالام کی 6ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ وادیِ کالام میں برف سے ڈھکے شاہی گراؤنڈ پر امسال بھی مقامی سطح پر سنو کبڈی ٹورنامنٹ کا میلہ سج گیا ہے، جس میں سات کھلاڑیوں پر مشتمل 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ خون جمادینے والی سردی میں کبڈی کے ان مقابلوں کو دیکھنے کے لئے ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے وادیِ کالام کا رُخ کرلیا اور کھیل سے خوب محظوظ ہورہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے آج بدھ کے روز ہوں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔