(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے محلہ بھٹئی طاہر آباد میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ بدھ کی شام شیر علی فریق اور سراج فریق جو آپس میں رشتہ دار ہے کے درمیان کسی بات پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں شیر علی فریق سے اس کا بیٹا فیض علی اور سراج فریق سے اس کی بیوی اور بھابھی زخمی ہوئے، جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
