Swat

لاہور سلنڈر دھماکا، زخمی پروفیسر سبحانی جوہر بھی چل بسے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) لاہور میں سلنڈر پھٹنے سے جھلس کر زخمی ہونے والے گورنمنٹ کالج مٹہ کے پروفیسر سبحانی جو ہر بھی چل بسے۔ سبحانی جوہر کسی کام سے دوست تصدیق اقبال بابو کے ساتھ لاہور گئے تھے جہاں کوارٹر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دونوں زخمی ہوگئے تھے۔ گذشتہ روز تصدیق اقبال بابو ہسپتال میں چل بسے تھے، جب کہ زیرِ علاج پروفیسر سبحانی جوہر جمعہ کو لاہور کے ہسپتال میں چل بسے، جن کو آبائی قبرستان دکوڑک سوات میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ پروفیسر سبحانی جو ہر مٹہ کالج میں انگریزی مضمون کے پروفیسر تھے۔ ان کو اردو اور پشتو پر بھی عبور حاصل تھا۔ وہ مختلف اخبارات کے لئے کالم بھی لکھتے تھے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔