(باخبرسوات ڈاٹ کام)ملم جبہ میں اربوں روپے خرچ کرکے سوات کی سیاحت کی بحالی میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرنے والی کمپنی سمسن گروپ کے خلاف ایک ٹولا باقاعدہ سازش کے تحت بدنام کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ یہ شرپسند ٹولا بلیک میلنگ کی خاطر پیسے بٹور نے کے لیے سادح لوح عوام کو اکسانے پر مجبور کررہا ہے جس سے نہ صرف علاقے کے امن امان کو نقصان ہوگا بلکہ ابھرتی ہوئی سیاحت بھی تباہی کی طرف گامزن ہوجائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ملم جبہ کی دس اقوام کے مشران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ علاقے کے مشران نے ٹولے کے جھوٹ سے پردہ ہٹانے کے لیے ملم جبہ میں زمینوں پر ناجائز قبضے کے تمام الزمات کو سختی سے مسترد کیا۔ کہا کہ سمسن گروپ آف کمپنی نے ملم جبہ کی تقدیر بدل دی ہے۔سمسن گروپ نے علاقے میں اربوں روپے خرچ کرکے نہ صرف علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے بلکہ مقامی آبادی کے ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے ہیں۔
Swat
