(باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے محلہ نویکلے میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، جس کی وجہ سے گھر کا بیشتر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق اورنگزیب کے گھر میں آگ لگنے کی اطلاع پر فائر فایٹرز کی ٹیم نے پہنچ کر باقی سامان کو بچا کر آگ بجھا دی۔ مالکِ مکان کے مطابق لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تحصیل مٹہ کے علاقہ رونیال میں گل زادہ کے گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان ہوا۔
Swat
