Swat

سوات، والد نے بیٹے سے مل کر مطلقہ بیٹی کو قتل کردیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے محلہ اسحاق میں والد نے مطلقہ بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مسماۃ اقرا کی دو سال قبل پشاور میں شادی ہوئی تھی۔ کچھ عرصہ قبل طلاق لے کر والدہ کے گھر منتقل ہوئی۔ اقرا کی والدہ بھی اپنے شوہر سے ناراض تھی جس کی وجہ سے ایک گھر میں والدہ اور بیٹی اور دوسرے گھر میں والد بیٹے کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔ گذشتہ روز نامعلوم وجوہات پر ممتاز نے بیٹے فرقان کے ساتھ دوسرے گھر جاکر بیٹی پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔ ایس ایچ او مینگورہ کے مطابق دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔