Swat

مینگورہ، پولیس نے اینٹی کرپشن کے جعلی اہلکار کو گرفتار کرلیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ میں بنڑ پولیس نے خود کو اینٹی کرپشن پولیس کا اہلکارظاہرکرنے والے نوسرباز کو گرفتا رکرلیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص خود کو اینٹی کرپشن پولیس کا اہلکار ظاہر کرکے لوگوں سے رقم بٹورنے کی کوشش کررہا ہے، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کاشف خان سکنہ عثمان آباد سے پوچھ گچھ کی۔ نتیجتاً اس سے اینٹی کرپشن پولیس کا جعلی کارڈ برآمد کرلیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔