(باخبر سوات ڈاٹ کام) سطحِ سمندر سے 9200 فٹ بلندی پر سوات کے برفیلے علاقہ ملم جبہ میں سہ روزہ بین الاقوامی سنو بورڈنگ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے جس میں بلجیم، افغانستان اور پاکستان کے کھلاڑیوں نے پوزیشنیں حاصل کیں۔ جوائنٹ سلالم میل کیٹیگری میں ویکٹر روجر نے پہلی، جولین ہیری نے دوسری اور پر ہیتر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تینوں کا تعلق بلجیم سے ہے۔ پیرال جوائنٹ سلالم میل میں پاکستان کے کھلاڑی رضاء اللہ نے پہلی، افغانستان کے کھلاڑی سوریش احمد نے دوسری اور پاکستان کے وکیل احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پیرال جوائنٹ سلالم فیمل میں سہارا ندیم نے پہلی، فاطمہ ندیم نے دوسری اور عائشہ اکمل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جوائنٹ سلام فی میل میں فاطمہ ندیم نے پہلی، سہارا ندیم نے دوسری اور عائشہ اکمل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تینوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔تقریب کے مہمان خصوصی سنیٹر فیصل جاوید نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
Swat
