(باخبرسوات ڈاٹ کام) انصاف لائرز فورم سوات کے صدر ملک سرور خان ایڈوکیٹ کی ہدایات پر آئی ایل ایف سوات کا اجلاس ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں منعقد کیا گیا۔ میٹنگ میں متفقہ طور پر قرار پایا کہ آئی ایل ایف ملاکنڈ ڈویژن کی صوبائی آئی ایل ایف کیبنٹ کے منعقد کردہ احتجاج سے پہلے میٹنگ بلائے گی، جس میں صوبائی حکومت کی ناجائز تقرری اور انصاف لائرز فورم کو نظر انداز کرنے کے خلاف مؤثر طور پر آواز اٹھائی جائے گی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی سوات اور ہائی کورٹ دارالقضا سوات کے انتخابات برائے سال 2021ء کے حوالے سے آئی ایل ایف ملاکنڈ ڈویژن کی کمیٹی بنائی گئی۔
Swat
