Swat

کانجو، تیز رفتار موٹر کار، موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر کھمبے سے ٹکرا گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے کانجو میں تیز رفتار موٹر کار،موٹر سائیکل کو ٹکر مارکر بجلی کے کھمبے سے ٹکراگئی۔ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ڈرائیور گاڑی کو چھوڑ کرفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کانجو میں گذشتہ رات ایک این سی پی موٹرکار نے رانگ سائیڈ پر جاکر موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں دو افراد ناصر خان سکنہ کانجو اورعبدالرحیم سکنہ ڈھیرئی شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ موٹرکار ڈرائیور نوراللہ سکنہ برکانجو سے بے قابوہوکر بجلی کے کھمبے سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں موٹر اور کھمبے دونوں کو شدید نقصان پہنچا۔ کانجو پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔