Swat

اہلِ بحرین کا محکمہ پیڈو”درال پاؤر ہاوس“کے خلاف مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) اہلِ بحرین نے محکمہ پیڈو”درال پاؤر ہاوس“کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی ریلی بازار سے شروع ہوکر درال پاؤر ہاوس پر ختم ہوئی۔ دو گھنٹے تک احتجاج کیا گیا۔اس دوران درال پاؤر ہاؤس کے چاروں اطراف سیکورٹی ہائی الرٹ رہی۔احتجاجی مظاہرے میں علاقے کے مشران، سابق ناظمین، ٹریڈفیڈریشن سمیت نوجوانوں نے شرکت کی۔احتجاجی دھرنے سے ملک نوازش علی، محمد رفیق، خان زادہ، ڈاکٹرشاہ محمد خان، بخت نواز، حاجی زبیر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے محکمہئ شیڈو کو پندرہ دن کی ڈیڈلائن دی کہ اگر پندرہ دنوں میں ہمارے ساتھ کئے ہوئے وعدے پورے نہیں کیے گئے، تو پاؤر ہاؤس کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔