Swat

صدارتی آرڈیننس لانا حکومت کی شکست ہے، سنیٹر سراج الحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ صدارتی آرڈیننس لانا حکومت کی شکست ہے اور یہ غیر جمہوری اقدام ہے۔ پیر کو سنگوٹہ میں تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت مسلسل یوٹرن لے رہی ہے۔ باہر کی دنیا میں اس پر اعتماد نہیں کیا جارہا۔ہم ملک میں ایک قانون کو مانتے ہیں۔ بکنے والوں کو ٹکٹ کیوں دئے جاتے ہیں۔ دونہیں ایک پاکستان بنانے والوں نے پاکستان کو کئی حصوں میں تقسیم کردیا۔ 73 سال حکومت والے اب پی ڈی ایم کی شکل میں ہے۔ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم میں کوئی فرق نہیں۔ سینٹ کے چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد میں پی پی پی اور پی ٹی آئی ایک ساتھ رہے۔سینٹ الیکشن کے لئے دعا ہے کہ شفاف ہو۔سیاسی جماعتیں مفادات اور خاندانی سیاست کے لئے ہیں۔ ہماری تحریک مہنگائی اور بیروزگاری کے خلا ف ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔