Swat

بحرین، پک اَپ دریامیں گرنے سے خاتون جاں بحق،تین افراد زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)بحرین میں پک اَپ دریائے سوات میں گرنے سے خاتون جاں بحق اور باپ دوبچوں سمیت زخمی ہوگئے۔ ایس پی سوات فرمان خان کے مطابق مینگورہ سے کالام جانے والی پک اپ گاڑی اسریت کے مقام پر ڈرائیورشیرزادہ ولد دستہ گل سکنہ کالام سے بے قابو ہوکر دریائے سوات میں جاگری۔ پولیس کے مطابق حادثہ گاڑی میں فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں شیرزادہ کی اہلیہ مسماۃ م جاں بحق ہوگئی جس کی لاش گاڑی کو کاٹ کر نکالی گئی جبکہ خاندان کے سربراہ شیرزادہ اور اس کے دو کمسن بچے محمد نواز اور مریم بچوں زخمی حالت میں نکال لئے گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔