(باخبر سوات ڈاٹ کام)خوازہ خیلہ میں ٹرک اور موٹر کا ر میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ شالپین کے ایک خاندان کے لوگ واپس گھر آرہے تھے کہ بابو کے مقام پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر کار میں سوار محبوب احمد ساکن شالپین خوازہ خیلہ موقع پر جاں بحق اور اسرار الحق، ان کی زوجہ اور مسماۃ (م) شدید زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
