Swat

ڈاکٹر محمد علی دیناخیل کی نئی تحقیقی کتاب شائع ہوگئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے رہائشی ڈاکٹر محمد علی دینا خیل (ایریا سٹڈیز سنٹر جامعہ پشاور کے ریسرچ ایسوسی ایٹ) کی سات سو صفحات پر مشتمل نئی تحقیقی کتاب ”د سوات پختو ادب او ثقافت“ شائع ہوگئی۔ کتاب میں سوات کی تاریخ، جغرافیہ، سوات کی مختلف اقوام، سرزمینِ سوات پر بیرونی حملہ آور، ریاستِ سوات میں پشتو زبان بطورِ سرکاری زبان، سوات میں بولی جانے والی زبانیں، ریاست کے زمانے میں پشتوزبان و ادب کی ترویج و اشاعت، سوات کے مختلف ادوار کا تاریخی اور ثقافتی جائزہ، اہلِ سوات کے رہن سہن، شادی بیاہ کا رواج، زراعت، اور دیگر موضوعات پر بحث شامل ہے۔ کتاب کو اکیڈمی آف سائنسز افغانستان نے شائع کیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔