Swat

سوات کے دشمنوں سے ترقی ہضم نہیں ہورہی، صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے کہاہے کہ ترقی کے دشمنوں سے سوات کی ترقی ہضم نہیں ہورہی۔ ماضی میں وزرائے اعلیٰ نے صرف تختیاں لگائیں۔ سوات کے خپل وزیراعلیٰ نے حقیقی معنوں میں ترقی کا سفر شروع کر رکھا ہے۔ سوات کے 8 صوبائی حلقوں میں 40 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ گالف کورس میں ترقیاتی منصوبوں کو ایک سابق امیدوار اسمبلی نے عدالت میں جاکر روکنے کی کوشش کی۔ 18 فروری کو ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں، جس میں سوات میڈیا کالونی کے لئے بھی 40 کنال اراضی مختص ہے۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ہفتے کے روز اپنی رہائش گاہ پر سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سوات پریس کلب کے سابق چیئرمین سیدشہا ب الدین، نیاز احمد خان،سلیم اطہر اورشوکت علی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر امجدعلی نے کہاکہ سوات موٹروے فیزٹو کے بڑے منصوبے کا سنگِ بنیاد اپریل کے مہینے میں رکھ رہے ہیں جس میں کئی رابطہ پل اور انٹر چینجوں سے سفری سہولیات میں مزید آسانی پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ محمود خان اور سوات کے وزرا حقیقی معنوں میں سوات میں ترقیاتی کام کررہے ہیں۔ زرعی یونیورسٹی،انجینئرنگ یونیورسٹی،وومن یونیورسٹی سمیت پیڈز اسپتال اس کا ثبوت ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔