(باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات کامران خان بنگش نے کہاہے کہ سوات کے صحافیوں نے قیام امن اور سیاحت کے فروغ میں نمایاں کردار اداکیا ہے۔ صوبائی حکومت سوات کے صحافیوں کے مسائل کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے۔ الیکٹرانک میڈیا کے کردار کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر پشاور میں سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی سہ رکنی کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کمیٹی میں صدر سعید الرحمان اور گورننگ باڈی کے اراکین نیاز احمد خان اور سلیم اطہر شامل تھے۔
Swat
