Swat

کوزہ بانڈئی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص گھر کے اندر قتل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص گھر کے اندر قتل کردیا گیا۔ ایس ایچ او کانجو اختر ایوب کے مطابق واقعہ رات کے وقت نواحی علاقے چنارتنگے میں پیش آیا، جہاں پر نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر ایک شخص اکتا لیس سالہ عیسیٰ خان ولد چمنی گل کو کمرے کے اندر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔