Swat

سیما کے عہدیداروں کا خوازہ خیلہ اور مٹہ کا تنظیمی دورہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن (سیما) کے عہدیداروں صدر سعید الرحمان، شیرین زادہ، نیاز احمد خان، سلیم اطہر اور سید شہاب الدین نے تحصیل خوازہ خیلہ اور تحصیل مٹہ کا تنظیمی دورہ کیا۔ خوازہ خیلہ اور مٹہ پریس کلب میں صحافیوں کے ساتھ ملاقات کی۔ملاقات میں صحافیوں کو درپیش مسائل اور تنظیمی امور پر سیر حاصل بحث کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ سوات کے صحافیوں کے مسائل کے حل، حقوق کے حصول اور باہمی اتفاق کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔اپر سوات کے صحافیوں نے سوات الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے باہمی اتفاق کی کوشش کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ صحافیوں کے حقوق کے لیے مشترکہ طور پر جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔