Swat

محکمہ سوئی گیس نے قوتِ سماعت سے محروم رکشہ ڈرائیور کوہزاروں کا بِل تھما دیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) محکمہ سوئی گیس نے قوتِ سماعت سے محروم کرایہ کے گھر میں رہنے والے رکشہ ڈرائیور کو53,360 روپے کا بل بھیج دیا۔ اصغر علی ولد شیر علی خان نے مشرق کو بتایا کہ وہ رحیم آباد میں بارہ ہزار روپے ماہوار کرایہ پر رہائش پذیر ہے۔ ان کی گیس کا بل دوسو، تین سو روپے آتا تھا۔ اس بار بل53ہزار سے اوپر آیا ہے۔ اس حوالہ سے سن کر اس کی بیوی بے ہوش ہوگئی۔ رکشہ ڈرائیور کے مطابق روزانہ سوئی گیس کے دفتر کا چکر لگاتا ہوں، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔ اس نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس کا بل ٹھیک کیا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔