Swat

بحرین، شفیع اللہ نے انسانیت کی مثال قائم کردی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)بحرین میں 27 سالہ شفیع اللہ نے انسانیت کی مثال قائم کردی۔ دریائے سوات میں پھنسے زخمی کبوترکوزندہ نکال لیا۔شفیع اللہ دکان سے رسی لاکر دریائے سوات پہنچ گیا۔موقع پر موجودلوگوں کی مدد سے خود کو رسی سے باندھ کر بھاری چٹان سے نیچے اترا اور اپنی جان کی پروا کیے بغیر دریا میں سے زخمی کبوترکو زندہ نکال لیا۔ شفیع اللہ نے بتایا کہ اس نے نمازِ ظہر کے بعد مسجد سے نکل کر دیکھا، تو لوگ جمع ہوکر تماشا دیکھ رہے تھے۔میں نے خدمت کے جذبے کے تحت رسی لاکر نیچے اتر کر کبوترکو بچالیا۔ اس سے قبل 2020ء کے سیلاب کے دوران بحرین ہی کے افسرخان نے دریائے سوات میں پھنسے ہوئے کتے کو بھی بچا یا تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔