Swat

سکول ٹوینٹی ون کا ریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ سیکشن عالمی معیار کے مطابق ہے، محمد سلیم خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی صدر محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کے نجی سکولوں میں سسٹم تعلیمی نصاب جلد رائج کیا جائے گا۔ سکول ٹوینٹی ون کا ریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ سیکشن عالمی معیار کے مطابق کام کررہا ہے۔ پاکستان کے طلبہ کے لئے جدید دور کے مطابق تعلیمی نصاب متعارف کررہاہے۔ انہوں نے یہ باتیں سکول ٹوینٹی ون سوات کے دورے کے موقع پر کیں۔ پرائیوٹ ایجوکیشن نٹ ورک ضلع ہری پور کے صدر ناصر تاج، ہری پور کے راشد سلیم خان اور ضلع سوات کے ثواب خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ محمد سلیم خان نے کہا کہ ترقی یافتہ اقوام نے پہلے ہی پرانے تعلیمی نظام کو اپنے تعلیمی اداروں سے ہٹا کر سٹم ایجوکیشن پر مبنی تعلیمی نظام رائج کیا ہے، جب کہ بدقسمتی سے پاکستان میں اب بھی پرانا تعلیمی نظام رائج ہے جس کو بدلناوقت کی اہم ضرورت ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔