Swat

گبین جبہ، سہ روزہ سنو سپورٹس اینڈکلچر فیسٹیول اختتام پذیر

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے نئے سیاحتی مقام گبین جبہ میں منعقدہ سہ روزہ سنو سپورٹس اینڈکلچر فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔ محکمہئ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیرِ انتظام خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ سوات کے باہمی اشتراک سے منعقدہ فیسٹیول کے آخری روزسائیکل ریس اور میراتھن ریس کا انعقادکیا گیا۔گبین جبہ کے ٹاپ پر منعقدہ سپورٹس مقابلوں کو دیکھنے کیلئے کثیر تعداد میں سیاحوں نے وہاں کا رُخ کیا جہاں نہ صرف قدرت کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوئے بلکہ سپورٹس کے مقابلوں سے بھی خوب محظوظ ہوئے۔ فیسٹیول کے آخری روزسیاحوں کیلئے محکمہئ سیاحت کی جانب سوات اور گبین جبہ پر بنائی گئی ڈاکومنٹری چلائی گئی۔ ساتھ پشتو ڈرامہ پرفارمنس، بچوں کے لیے پلے لینڈ،میجک شو، کامیڈی سٹیج ڈراما، رباب پرفارمنس اور دیگر پرفارمنس کا سیاحوں کو محظوظ کرنے کیلئے اہتمام کیا گیا۔سنو سپورٹس اینڈ کلچر فیسٹیول میں ہائیکنگ،رسہ کشی، جوڈو، آرچری،ٹیک بال، بیڈمنٹن، میراتھن اور دیگر کئی مقابلوں کا کامیاب انعقاد کیا گیا جبکہ ساتھ ہی ان مقابلوں میں فاتح کھلاڑیوں میں میڈل اور کیش انعامات تقسیم کئے گئے۔ آخری روز موسیقی محفل میں گلوکار ہمایون خان اور معیز خان نے شاندار پرفارمنس کا اظہار کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔