Swat

کالام، سیاح پہاڑوں میں لاپتا، سرچ آپریشن کے بعد ہاتھ آئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)فیصل آباد سے سوات آنے والے سیاح کالام کے پہاڑوں میں لاپتا ہوگئے۔ 20 سالہ شہزاد اور 24 سالہ انس فیصل آباد سے کالام آئے تھے۔ پہاڑی میں ٹریک کرتے ہوئے راستہ بھول گئے اور ایک جگہ موبائل سگنل آنے پر انہوں نے1122کو کال بھی کی۔ نتیجتاً ریسکیو کے ڈسٹرکٹ آفیسرشیر دل خان نے خصوصی ٹیمیں مختلف جنگلات میں روانہ کیں۔ ایک بلند پہاڑ سے ریسکیو اہلکاروں نے سیاحوں کو دیکھ کر وہاں پہنچے اور سیاحوں کو پہاڑی سے اتار کر ان کو طبی امداد فراہم کی۔ ان کا مکمل چیک اپ کیا اور تسلی ہونے پر ان کو متعلقہ ہوٹل پہنچایا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔