(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ٹریفک کے دو مختلف واقعات میں 7افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیوکے ضلعی ہیڈ کواٹر کے مطابق بانڈئی خوازہ خیلہ میں تیزرفتاری کے باعث موٹر سائیکل گرنے سے دونوں موٹر سائیکل سوار گر کر شدید زخمی ہوگئے۔ تحصیل مٹہ کے علاقہ چپریال بازار میں ہائی ایس اور موٹر کار میں تصادم کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کردیا۔
Swat
