Swat

مینگورہ، نشئی کی گھر میں پنکھے سے جھول کر خودکشی

(باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں نشہ کے عادی نوجوان نے گھر میں پنکھے سے جھول کر خودکشی کرلی۔ ایس ایچ او مینگورہ اخترایوب کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقے شاہدرہ میں چوبیس سالہ نوجوان عابدالرحمان ولد طالع مند کی لٹکی ہوئی لاش ملی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اتار کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔ نوجوان کے والد نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا نشے کا عادی تھا۔ گزشتہ آدھی رات کو گھر آنے کے بعد کمرے میں ہی خودکشی کرلی، تاہم پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔