(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی وادیِ کالام میں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ درجہئ حرارت منفی2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔مینگورہ شہر سمیت میدانی اور بالائی علاقوں میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث سردی لوٹ آئی۔ سردی کی شدت کے باعث لوگوں نے دوبارہ گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا ہے۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
Swat
