Swat

وزیر اعلیٰ اور ان کے بھائی کا نام استعمال کرکے نوکریوں پر پیسے لینے کی ویڈیو وائرل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں محکمہ لائیو اسٹاک کے اہلکار واصف کی وزیراعلیٰ اور ان کے بھائی کا نام استعما ل کرکے نوکریوں پر پیسے لینے کی ویڈیو وائر ل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں واصف عرف عباس ولد رشید احمد سکنہ دردیال کبل گاڑی میں بیٹھ کر کسی سے نوکری کا ساز باز کرتاہے۔ اس دوران وہ وزیراعلیٰ محمود خان کو ڈپارٹمنٹ کی جانب سے نوکریاں دیے جانے اور ان کے بھائی احمد خان پر نوکری فی کس سات لاکھ روپے کے عوض دینے کا الزام لگاتا ہے۔ خود بھی پچیس ہزار روپے لینے کا اقرار کرتا ہے۔واصف اب تک کئی افراد سے لاکھوں روپے بٹورچکا ہے اور اس وقت منظر سے غائب ہے، تاہم اس شخص کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس متحرک ہوگئی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ ہاؤس نے اس ویڈیو میں ان کے اور ان کے بھائی کا نام استعمال کرنے پر سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ اس شخص کا پارٹی اوران کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ دوسری جانب پولیس نے اس کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع رکھی ہے،یاد رہے کہ واصف محکمہ لائیوسٹاک کا اہلکار ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔