Swat

سوات، ٹریفک کے مختلف حادثات میں 8افراد زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران 8افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے کالاکوٹ میں دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب منگلور کے مقام پررکشہ الٹ گیا جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ سنگوٹہ کے قریب سوزوکی پک اَپ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مٹہ اور سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔