Swat

ریسکیو 1122 نے جی جی ایچ ایس منگلور میں طالبات کو خصوصی تربیت دی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات ملک شیر دل خان کی خصوصی ہدایات پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ونگ نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول منگلور میں طالبات کو فرسٹ ایڈ اور آگ سے بچاؤ کے حوالے سے خصوصی تربیت دی۔ اس ٹریننگ کا مقصد ہر قسم ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے پہنچنے سے پہلے مریض یا زخمی کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنا ہے، تاکہ انسانی جانوں کا ضیاع کم سے کم ہو اور آگ لگنے کی صورت میں آگ سے بچاؤ اور اسے کم کرنے کے طریقے بھی سکھائے گئے۔اس طرح بروقت آگ سے زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی ٹریننگ بھی دی گئی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔