Swat

سوات، کورونا میں تیزی، نئے ایس او پیز جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں کورونا وبائی صورتحال میں تیزی، متاثرہ افراد کی تعداد اور اموات میں غیرمعمولی اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے سوات ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نئے ایس او پیز جاری کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سوات آفس سے جاری احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں تمام مارکیٹیں شام آٹھ بجے بند کرنی ہوں گی۔ میڈیکل اسٹورز، اشیائے خوردونوش، جنرل سٹورز، پیٹرول پمپس،سی این جی اسٹیشنز، پرنٹنگ پریس، سپیئرپارٹس اور ڈیلور و ٹیک اوے اس سے مستثنی ہوں گے۔ احکامات کے مطابق شادی ایونٹ ہال، کمیونٹی سنٹرز، سینما اور زیارت کے مقامات ہر قسم کی سرگرمیوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ شادی تقریبات کھلی فضا میں،زیادہ سے زیادہ 300 مہمانوں کے ساتھ باقی ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے منعقد کئے جاسکیں گے۔ اسی طرح ریسٹورنٹ کے اندر کھانا سروس پر پابندی ہوگی جبکہ کھلی فضا میں ایس او پیزکے ساتھ سروس دی جا سکے گی۔بہ شمول پبلک ٹرانسپورٹ تمام عوامی مقامات پر فیس ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔