Swat

سوات، اہم ٹارگٹ کلر جوابی فائرنگ میں ہلاک، ساتھی زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کانجو میں مقابلے کے دوران اہم ٹارگٹ کلر جوابی فائرنگ میں ہلاک اور ساتھی زخمی ہوگیا۔ہلاک دہشت گرد کے سر کی قیمت ایک کروڑروپے مقرر تھی۔ڈی پی او سوات دلاور خان بنگش نے مشرق کو بتایا کہ ایف سی کیمپ میں مو جود سیکورٹی فورسز کی گاڑی کینٹ کی طرف جارہی تھی کہ کانجو چوک میں دو افراد نے ان پر فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔جوابی فائرنگ میں اہم ٹارگٹ کلر انعام جان المعروف مکرم موقع پر ہلاک اور دوسرا دہشت گردنثار علی ساکن ڈھیرئی کانجو شدید زخمی ہوگیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکاروں نے زخمی دہشت گرد سے دستی بم برآمد کیا،جس کے بعد اس کوطبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پولیس نے اس کو گرفتار کیا۔ ڈی پی او کے مطابق حکومت نے ہلاک دہشت گرد کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی تھی اور زخمی دہشت گرد بھی پولیس کو خطرناک دہشت گردوں کی فہرست میں مطلوب تھا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی کو کئی گولیا ں لگی ہیں جس کا آپریشن کیا جائے گا۔ واقعہ کے بعد سرچ آپریشن کیا گیا جس کی وجہ سے کانجو چوک ٹریفک کے لئے بند تھا۔ ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے مینگورہ، کبل اور مٹہ جانے والی سڑکو ں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔