Swat

سوات ٹریڈرز فیڈریشن کا بازارجمعہ اور ہفتہ کو بند رکھنے کا مطالبہ

(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات ٹریڈرز فیڈریشن نے ملاکنڈ ڈویژن میں بازاروں کو ہفتہ اوراتوار کی بجائے جمعہ اور ہفتہ کو لاک ڈاؤن کے تحت بند رکھنے کا مطالبہ کر دیا۔ حکومت اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے ملاکنڈ ڈویژن میں جمعہ اور ہفتہ کو کاروباری مراکز بند رکھنے کا اعلان کرے۔ تاجروں نے کورونا وبا میں پہلے بھی حکومت کے ساتھ تعاون کیا ہے اور اب بھی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے بچاؤ اور تحفظ کے لیے حکومت سے بھر پور تعاون کریں گے۔ ملک کے دیگر حصوں میں اتوار کے دن عام تعطیل ہوتی ہے مگر ملاکنڈ ڈویژن کے تاجر جمعہ کے روز اپنے کاروباری مراکز بند رکھتے ہیں۔ اس لئے حکومت اور انتظامیہ ملاکنڈ ڈویژن میں جمعہ اور ہفتہ کو لاک ڈاؤن کا اعلان کرے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔