Swat

عورت مارچ، خاندانی نظام اور برقعہ پر حملہ ہے، سینیٹر مشتاق احمد خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ عورت مارچ اسلامی اقدار اور خواتین کے حقوق پر ڈرون حملہ ہے۔ عورت مارچ کا خواتین کے حقوق سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ خاندانی نظام اور برقعہ پر حملہ ہے۔ اسلام، شعائرِ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف عالمی لہر دنیا کے امن اور بقائے باہمی کے لئے شدید خطرہ ہے۔ او آئی سی کو اس حوالہ سے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔ اس وقت فرانس، ناروے، سوئٹزر لینڈ، سری لنکا اور بھارت میں منظم انداز میں ریاستی سطح پر اسلام، شعائرِ اسلام اور مسلمانوں کو ہدف بنایا جارہا ہے۔ حکومتِ پا کستان کی آئینی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس کی روک تھام کے لیے خارجہ محاذ پر مؤثر کردار ادا کرے۔ مدارس، اسلامی تہذیب کے مراکز ہیں۔ مدارس، مساجد اور شعائر اسلام کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ الصفیہ للبنات چپریال ضلع سوات میں تقریبِ ختمِ بخاری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔