Swat

مینگورہ پولیس کی کارروائی، کرکٹ میچ پر سٹہ لگانے والے5 فراد گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ پولیس نے کرکٹ میچ پر سٹہ بازی کرنے والے 5 فراد کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او مینگورہ اخترایوب خان کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر مکانباغ میں ایک بیٹھک نما کمرے پرچھاپا مارکروہاں پر غیر ملکی ٹیموں کے کرکٹ میچ پر سٹہ بازی کرنے والے لاہو ر کے رہائشی افراد کلیم بشر، محمد عاصم اورساجد حسن کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے قبضے سے 58ہزار روپے،ٹی وی سکرین، لیپ ٹاپ اور رجسٹربرآمد کرلیا۔ دوسری کارروائی میں محلہ بوستان خیل میں کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے والے دو افراد ظفرعلی سکنہ باچا صاحب چم اورفضل رحمان سکنہ محلہ بوستان خیل کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھی جوے کی رقم 29ہزار روپے،سکرین اور رجسٹر برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔