(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات اور گرد ونواح کے اضلاع میں دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب پہلی بار ہونے والے زلزلے کی شدت5.0، زیرِ زمین گہرائی 80 کلومیٹر اور مرکز ہندو کش، افغانستان کا پہاڑی علاقہ تھا۔ دوسری بار ہونے والے زلزلے کی شدت4.9، زیرِ زمین گہرائی110 کلومیٹر اور مرکز افغانستان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
Swat
