(باخبر سوات ڈاٹ کام) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سیدوشریف میں 7 کورونا کیس سامنے آنے کے بعد کالج کو بندکردیاگیا۔کمپیوٹر سائنس کی 5 طالبات اور 2 عملہ ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔ کالج کی پرنسپل نرگس آرا کے مطابق محکمہئ صحت کی ٹیم نے تیس طالبات اور عملہ کے نمونے لئے تھے،جن میں سے پانچ طالبات اور عملہ کے دو افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اس کے بعد کالج کوتاحکم ثانی بند کردیا گیاہے۔
Swat
