Swat

سوات، پنج روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں پنج روزہ انسدادِ پولیو مہم فول پروف سکیورٹی انتظامات کے ساتھ شروع ہوگئی ہے۔ ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جار ہے ہیں۔ اس حوالے سے ڈی پی او سوات دلاور خان بنگش نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں پولیو مہم کی 1763 ٹیموں اور 385 ایریا انچارج، 24 ڈسٹرکٹ مانیٹر، 05 ایکسٹرنل مانیٹرزکی حفاظت کے لئے3300 پولیس اہلکاروں کی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو سخت کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔ مختلف مقامات پر سوات پولیس کی ناکہ بندی اور سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔