Swat

ہائی کورٹ کا سیل شدہ پریس کلب کو واپس کھولنے کا حکم

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے حکومت کی جانب سے سیل کردہ پریس کلب کو کھولنے کا حکم دے دیا۔ روزنامہ شمال سوات کے چیف ایڈیٹر غلام فاروق بنام صوبائی حکومت وغیرہ رٹ میں ان کے وکیل اورنگزیب کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے پریس کلب کھولنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ سوات پریس کلب کے موجودہ ممبران اور دیگر ان صحافیوں، جن کو ممبر شپ نہیں دی جارہی تھی، نے محکمہ اطلاعات کو درخواست دی تھی کہ پریس کلب پر اخباری مالکان اور دیگر غیر صحافی افراد کا قبضہ ہے۔ اس لئے پریس کلب کو سیل کرکے حکومتی سرپرستی میں سکرونٹنی اور انتخابات کرائے جائیں، جس پر صوبائی حکومت کے محکمہئ اطلاعات کی چھٹی پر ضلعی انتظامیہ نے گذشتہ روز پریس کلب کو سیل کیا تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔