(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں عوام کی بے احتیاطی اور سرکاری محکموں کی کمزوری کی وجہ سے کورونا وائرس بے قابو ہوگیا۔سوات کے ہسپتال کرونا مریضوں سے بھر گئے۔ اکسیجن کے سو فیصد بیڈز کورونا وائرس کے مریضوں سے بھر گئے۔ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نعیم اعوان نے رابطہ پر باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ آئی سولیشن وارڈ میں 180، آئی سی یو میں 25، ایچ ڈی بی میں 50 اور وینٹی لیٹر کے16 بیڈز پر کورونا کے مریض موجود ہیں۔ اب نئے مریضوں کے لئے میڈیکل، سرجیکل، سائیکاٹری اور یورالوجی کے وارڈ خالی کئے گئے ہیں۔ سوات میں کورونا کے بیشتر مریض علاج کے لئے ہسپتال نہیں جاتے۔ زیادہ تر کورونا مریض گھروں میں انتقال کر رہے ہیں۔ بازار میں لوگوں کا ہجوم ہے۔ لوگ احتیاطی تدابیر پر بالکل عمل نہیں کر رہے ہیں۔ رات گئے تک بازار، ریسٹورنٹ سب کھلے رہتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق کورونا کے علامات رکھنے والے زیادہ مریض گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا، تو سوات میں اس مرض کو قابو کرنا ناممکن ہو جائے گا۔
Swat
