(باخبر سوات ڈاٹ کام)انصاف لائرز فورم سوات کے صدر ملک سرور خان ایڈوکیٹ کی زیرِ صدارت وکلا کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر قرار پایا کہ صوبائی حکومت انصاف لائرز فورم کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے۔ جانبدرانہ طور پر صوبائی محکمہ جات میں لیگل ایڈوائزرز اور ایڈوکیٹ جنرل کے آفس میں تقرریاں عمل میں لا رہی ہے۔ اس نسبت آئی ایل ایف سوات پشاور میں صوبائی آئی ایل ایف کے ساتھ مل کر بدھ کے دن صوبائی حکومت کے خلاف مؤثر طور شرکت کریں گے۔ نیز انصاف لائرز فورم کے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں ملاکنڈ ڈویژن کے وکلا، نمائندگان اور اراکین کی میٹنگ بلائی جائیگی۔ احتجاجی طور پر پریس کانفرنس اور احتجاج کیا جائیگا۔
Swat
