Swat

مزید 6 افراد میں وائرس کی تصدیق، تعداد 5475 ہوگئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں بے قابو کورونا وائرس میں بدستور تیزی جاری ہے۔ چھٹی کے دن بھی مزید 6 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد5475 ہوگئی۔ مثبت مریضوں کی شرح 9.54 فیصد تک پہنچ گئی۔ سیدو تریسی ہسپتال کورونا سے متاثرہ مریضوں سے بھرا پڑا ہے۔ محکمہئ صحت کے مطابق اس وقت سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد 648 ہے۔ 2075 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔ سوات میں گھروں میں روزانہ درجنوں افراد کا انتقال ہورہا ہے لیکن ہسپتال نہ جانے اور ٹیسٹ نہ ہونے کی وجہ سے ان کو کورونا مریضوں میں شامل نہیں کیا جارہا، تاہم انتقال کرنے والے افراد کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ مرحوم میں کورونا کی مکمل علامات تھیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔