(باخبرسوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے نواحی علاقہ منگلور میں ایک ہی روز سات افراد انتقال کرگئے۔ سوات میں گذشتہ دو ہفتے کے دوران لوگوں کے مرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئی بھی محلہ ایسا نہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر کوئی فرد فوت نہ ہوا ہو۔ اس وجہ سے ضلع بھر کے لوگوں میں خوف وہراس ہے۔ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں بخار، کھانسی اور کورونا جیسی علامات ہوتی ہیں۔ روزانہ غیر معمولی تعداد میں لوگوں کے جاں بحق ہونے پر مختلف لوگ مختلف قسم کی باتیں کرر ہے ہیں، تاہم خوف کا سایہ برقرار ہے۔
Swat
