Swat

بحرین، ٹیکسی ڈرائیوروں کا ٹی ایم اے ٹیکس کے خلاف مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) بحرین میں ٹیکسی ڈرائیوروں نے ٹی ایم اے ٹیکس کے خلاف مظاہرہ کیا اور بحرین، کالام روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ روڈ بندش کی وجہ سے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹی ایم اے ٹول ٹیکس کا ٹھیکیدار اور اہلکار ڈرائیوروں اور سیاحوں سے بد تمیزی کرتے ہیں اور خلافِ قانون ٹیکس لیتے ہیں۔ بعد میں انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد ڈرائیوروں نے روڈ کھول کر احتجاج ختم کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔