Swat

گورنمٹ جہانزیب کالج سیدو شریف کے پرنسپل سبک دوش ہوگئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تاریخی درسگاہ گورنمٹ جہانزیب کالج سیدو شریف کے پرنسپل پروفیسر سید ممتا ز علی شاہ ریٹائرڈ ہوگئے۔ اس موقع پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سوات میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے اساتذہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے سید ممتاز علی شاہ کی خدمات کو شان دار الفاظ میں سراہا۔انہوں نے کہاکہ ممتاز علی شاہ ایک مخلص استاد، بہترین منتظم اور مثالی دوست تھے۔ ان کی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔