(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل بحرین میں کیدام اور چم گھڑئی کی اقوام کے مابین جاری 30 سالہ دشمنی دوستی میں بدل گئی۔ فریقین کے مابین 1991ء سے بانڈہ جات کی اراضی پر دشمنی چلی آرہی تھی جس میں کئی انسانی جانیں بھی ضائع ہوگئی تھیں۔اس حوالے سے پولیس اور علاقہ مشران نے فریقین چم گھڑئی کے ملک محمد عالم فریق اورمخالف فریق کیدام کے سید بشیر استاد کے مابین جرگے کرکے دونوں کو راضی نامہ کرنے پر تیار کرلیا۔ گذشتہ روز اس حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی ایس پی مدین شیر حسن خان، ایس ایچ او بحرین اسلام الحق اور علاقہ عمائدین کی موجودگی میں فریقین نے تیس سالہ دشمنی کو ختم کرکے صلح کرلیا۔ فریقین ایک دوسرے کے ساتھ بغل گیر ہوگئے اور مستقبل میں ایک دوسرے کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنے کا عہد بھی کرلیا۔
Swat
