(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں کورونا وائرس کے مزید 4مریض جاں بحق ہوگئے۔ سیدوشریف اسپتال میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 17 نئے مریض داخل کرائے گئے۔ سیدوشریف اسپتال کے ترجمان کے مطابق سیدو شریف تدریسی ا سپتال میں داخل کرونا سے متاثرہ 177 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے گذشتہ روز چار مریض جان کی بازی ہارگئے۔ ان میں سے تین مریضوں کا تعلق سوات اور ایک کا ملاکنڈ سے تھا۔ترجمان کے مطابق سیدوشریف اسپتال میں زیر علاج 23 مریض صحت یاب ہونے پر اسپتا ل سے ڈسچارج کردیے گئے ہیں جبکہ17نئے مریض داخل کرائے گئے ہیں۔
Swat
