(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے قلاگے سے لاپتا ہونے والے سعودی پلٹ شخص کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ مقتول کو اپنے بھتیجے نے اجرتی کی مدد سے پہاڑی پر لے جاکرقتل اور گھڑے میں دفن کیا تھا۔ پولیس ترجمان کے مطابق صالح رحمان سعودی عرب سے واپس آنے کے بعد 16 اگست 2020ء کو مینگورہ جاکر لاپتا ہوگیا تھا۔ اس کی بیوی مسماۃ نظیرہ نے ملزمان عمررحمان، باو ررحمان، سعیدخان اور سید نواب پراِغوا کا مقدمہ درج کرایا۔ ڈی آئی جی عبدالغفورآفریدی نے ڈی ایس پی فاروق جان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جس پر کمیٹی نے ایک مشکوک شخص بختورخان ولدگل نواب سکنہ کانجو کو گرفتار کیا۔اس نے انکشاف کیا کہ اس نے ملزم تعزیررحمان کے ساتھ مل کر اس کے چچا صالح رحمان کو نوادرات کی تلاش کے بہانے گیراسر پر لے جاکر قتل کیا۔پولیس کے مطابق پولیس نے ملزم کی نشان دہی پر مجسٹریٹ اور میڈیکل ٹیم کی موجودگی میں قبرکشائی کی اور بوسیدہ لاش کو برآمد کرکے ورثا کے حوالے کردیا۔ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن عبدالغفورآفریدی نے قاتل کو گرفتار کرنے والے پولیس افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا۔
Swat
