Swat

کمشنر آفس سیدوشریف میں جنگلات بارے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کی زیرصدارت کمشنر آفس سیدوشریف میں فارسٹ کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن عبدالغفور آفریدی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان، ڈپٹی کمشنر اپردیر محمد شعیب، چیف کنزرویٹر فارسٹ اعجاز قادر، ڈی ایف او سوات محمد وسیم، ڈی ایف او اپر دیر عبدالمجید، کنزرویٹر فارسٹ ملاکنڈ حضرت میر اور محمد یوسف خان اور ڈی ایف او کالام عماد الدین بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن خصوصاً سوات اور اپر دیر میں جنگلات سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ فارسٹ آفیسر اور چیف کنزرویٹر کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کا کہنا تھا کہ جنگلات کے تحفظ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس ضمن میں ٹمبر مافیا کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔