Swat

محمد ابراہیم شبنم بھی کورونا وائرس سے انتقال کر گئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پشتو کے ممتاز شاعراور ادیب محمد ابراہیم شبنم کورونا وائرس سے انتقال کر گئے۔ان کی کتاب ”خواخے انگور“(ساس اور بہو) ایم اے پشتو نصاب میں شامل تھی جو انہوں نے1973ء میں لکھی تھی۔ان کے ناول، افسانوں اور شاعری کی6کتابوں کے کئی ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔ ان کی لکھی گئی نثر کی کتابوں میں خواخے انگور، اجڑہ، گلالئی، تمغے، شاعری کی کتابوں میں شبنم پہ گلونو اور د اشاڑے گل شامل ہیں۔ محمد ابراہیم شبنم قو پرست رہنما افضل خان لالا مرحوم کے بھتیجے، سابق صوبائی وزیر ایوب اشاڑے کے چچا زاد، موسیٰ خان اور میکائل خان کے والد تھے۔ ان کو آبائی قبرستان اشاڑے مٹہ میں سپردِ خاک کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔